جنرل راحیل شریف کی توسیع بارے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ ، جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی دینے سے متعلق خارج کردہ درخواست کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے، درخواست گزار عدنان سلیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی آئینی درخواست میں وفاق پاکستان، وزیر اعظم اور وزارت دفاع کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے خدمات کے اعتراف کے طور پر وفاقی حکومت کوانہیں ترقی دیتے ہوئے فیلڈ مارشل بنانے کا حکم جاری کیا جائے۔ ہائی کورٹ نے ان کی درخواستیں خارج کرد ی تھیں۔