نواز شریف نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

رحیم یار خان: وزیر اعظم محمد نواز شریف 5آرمی چیف نامزد کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم بن گئے۔ توقع ہے کہ وہ آئندہ چند روز کے دوران موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائر منٹ کے بعد نئے آرمی چیف کا اعلان کریں گے جبکہ اس سے قبل وہ جنرل آصف نواز جنہوں نے 16اگست 1991ءکو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا، جنرل عبدالوحید کاکڑ جنہوں نے 11جنوری 1993ءکو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا، جنرل پرویز مشرف جنہوں نے 6اکتوبر 1998ءکو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا اور موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنہوں نے 29نومبر 2013ءکو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا ،کو آرمی چیف نامزد کر چکے ہیں جبکہ آئندہ چند روز کے دوران وہ پانچویں دفعہ مسلح افواج کے سربراہ کو نامزد کر کے 5دفعہ آرمی چیف نامزد کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کریں گے۔

Facebook Comments