سابق وزیر خارجہ نے وز یر اعظم کو کھر ی کھری سنا دیں

لاہور: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے، پاناما کیس میں وزیر اعظم کا بچنا نا ممکن نظر آ رہا ہےتفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران ہر روز نیا جھوٹ بول کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کا پاناما کیس میں بچنا ناممکن نظر آ رہا ہے.