قطری شہزادہ کو نواز لیگ کی حمایت مہنگی پڑگئی، اہم رہنما کے بیان نے بڑی مشکل کھڑی کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اعتزاز احسن نے کہاہےکہ قطری شہزادےکو عدالت آکر پانامہ کیس کے معاملے پر جرح کا سامنا کرناپڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما اعتزازاحسن نے کہاکہ اس کیس میں نئے سے نئے کردار آرہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ان کرداروں کا پہلے کبھی ذکر ہی نہیں تھا۔ انھوں نے کہاکہ قطری شہزادے نے بھی پانامہ کیس میں انٹری دے دی ہے۔ اس شہزادے کو بھی اب عدالت آکر جرح کا سامنا کرناپڑے گا۔ انھوں نے کہاکہ اگر شہزادے سے جرح نہیں ہوئی تو قطری شہزادے کے سرٹیفیکیٹ کی کوئی وقعت نہیں ہوگی۔ (ب،ع)