آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ کا ایسا اعلان کہ سب خوشی سے جھوم اٹھے

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہورہائی کورٹ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ۔ نجی تی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے درخواست سماعت کے لیے قبول کر لی گئی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضرب عضب کی کامیابی سے دہشت گردی میں نمایا ں کمی آئی ہے لہذا پالیسیوں کے تسلسل کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا عہدے پر رہنا ضروری ہے۔ (ب،ع)