اڈیالہ جیل انتظار کر رہی ہے، دبنگ لیڈر کے دنگ اعلان نے نواز لیگ کو بُری طرح بچھاڑ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس 20 کروڑ عوام کے مستقبل کا معاملہ ہے، اس پر کمیشن تشکیل کے علاو ہ کچھ بھی قبول نہیں، ملک کو لوٹنے والوں کو اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن تشکیل دے اور نیب بیرون ملک سے دستاویزات اکٹھی کر کے کمیشن میں پیش کرے۔ احتساب کے اس عمل میں پوری قوم کو شامل ہونے کی ضرورت ہے اور ملک لوٹنے والوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور انہیں اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پانامہ کیس نتیجہ خیز ہو کیونکہ یہ 20 کروڑ عوام کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے اور کرپٹ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ (ب،ع)