پانامہ لیکس : وزیر اعظم نوازشریف کے بچوں کی دستاویزات میں آخر لکھا کیا ہے؟ نئی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پانامہ لیکس کیس میں وزیر اعظم نوازشریف کےبچوں کی جانب سےسپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمع کروائے گئے دستاویزات کے مطابق ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق حسین نواز بینی فشری ہیں اورمریم صفدر ٹرسٹی ہیں۔ ہارورڈ کینیڈی لا فرم نے ٹرسٹ ڈیڈ کے اصل ہونےکی تصدیق کی ہے۔ٹرسٹ ڈیڈ حسین نواز کے حق میں کسی بھی برطانوی عدالت میں قابل قبول ہے۔ دستاویزات کے مطابق ٹرسٹ کےقیام کا معاہدہ حسین نواز اور مریم صفدر کے درمیان ہوا۔دستاویزات کے مطابق یہ ٹرسٹ 3 کمپنیوں سے متعلق قائم کیا گیا۔ دستاویزات میں حسین نواز کو کمپنیوں کا بینی فشری اور مریم صفدر کو ٹرسٹی بتایا گیا۔ دستاویزات کے مطابق ٹرسٹی کا یہ معاہدہ 2 فروری 2006 کو طے پایا۔ (ب،ع)