طیب اردگان کی آمد ترک سفیر نے مجھ کہا۔۔ عمران خان نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ترک سفیر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے ،آج پارٹی اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔پاناما لیکس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ترک سفیر نے پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی جس پر آج بنی گالا میں اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام ارکان سے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے رائے لی جائے گی ۔ایک سوال پر ان کاکہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلا جمع کرائے گئے ثبوت کا آج پتہ چل جائے گا ،ثبوت پر بات کیس کی سماعت کے بعد کروں گا ۔