کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ ، 7پاکستانی فوجی شہید

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے 7پاکستانی فوجی شہید کردیئے ۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھمبر سیکٹر پر فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ میں 7فوجی شہید ہوگئے ہیں،جس کے بعد پاک فوج نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو موثر طور پر نشانہ بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوائی کارروائی میں کئی بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔