شاہ نورانی دربار پر دھماکے کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے شاہ نورانی دربار پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہوں ، امام بارگاہوں اور مساجد پر حملے کرنے والوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے ، شاہ نورانی دربار پر دھماکے کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے دربار شاہ نورانی پر دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امام بارگاہوں ، درگاہوں اور مساجد پر حملے کرنے والوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے  ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ، افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔