اوگرا نے وزیر پیٹرولیم کی ایک نہ سنی ،گھریلوگیس صارفین کےلئے بری خبر

اسلام آباد، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے گیس مہنگی نہ کرنے کے اعلان کے برخلاف اوگرا نے 15نومبر سےگیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے اس کےبارےمیں اوگرا نے وزیراعظم ،وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا ہے، گیس مہنگی ہونے کی صورت  میں گھریلو صارفین بری طرح متاثر ہونگے، ذرائع کے مطابق کمپنیوں کی مالی ضرورت پوری کرنے کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ  کرنا قانونی طور پر لازم ہو چکا ہے ا سلئے اگر حکومت  نے ایڈوائس  نہیں دی تو اوگرا آرڈیننس کی روشنی  میں15 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گااور اگر پندرہ نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اٖضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا  تو یہ  قانون کی خلاف ورزی ہوگی، ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے بارے چھ  نومبر کو  خط ارسال کیا گیا تھا، ذرائع نےبتایا کہ حکومت کے زبانی احکامات پر عمل نہیں کیاجاسکتا، اوگرا حکام کا کہنا  ہے کہ حکومت اگر گیس مہنگی نہیں کرنا چاہتی توعوام کو سبسڈی دی جائے۔ادھر ترجمان اوگرا نے بتایاکہ وزیر اعظم کی سفارش اور منطوری کے بغیر گیس قیمتوںمیں اضافہ  نہیں کیا جائے گا ۔