ہمیں آپکی ضرورت ہے پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ

کراچی: کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی، سابق صدر کے حق میں کی گئی وال چاکنگ میں لکھا گیا کہ ’وی نیڈ‘ یعنی ہمیں آپ کی ضرورت ہے ٗاس کے علاوہ مختلف علاقوں میں سابق صدر کی تصاویر بھی چسپاں کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف سے دبئی میں ایم کیو ایم پاکستان ، ایم کیو ایم لندن اور پاک سرزمین پارٹی کا رابطہ ہوا ہے ، دبئی کے ان رابطوں پر سیاسی تبصرے ہورہےہیں ۔ یاد رہے کہ 2 سال پہلے تحریک انصاف کے دھرنے کے بعد سے سننے میں آرہا تھا کہ ایم کیوا یم 2 یا 3 دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی اور پرویز مشرف بیچ میں آجائیں گے اور ان کا اہم کردار ہوگا۔

Facebook Comments