بر طانوی وزیر اعظم کےخلاف احتجا ج نیا امریکی صدر بھی اپنا وعدہ یادرکھے پاکستان نے پیغام پہنچادیا

اسلام آباد  پاکستان نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یاد دلایا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا وعدہ یاد رکھیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری ہے اور ہم تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ خطے میں قیام امن وسلامتی اور استحکام کے لئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرامید ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ 16 برس کے نوجوان قیصر کو زہر دینا اور اس کے جنازہ پر بربریت کا مظاہرہ کرنا انتہائی قابل افسوس ہے۔ پاکستان حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی، یاسین ملک اور میر واعظ فاروق کی بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ میں سے چھ بھارتی سفارتی اہلکار جو کہ مختلف بھارتی جاسوس اداروں کیلئے کام کررہے تھے وہ واپس چلے گئے ہیں۔ ممبئی حملوں کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

Facebook Comments