نئے آرمی چیف کا اعلان کب تک متوقع ہے اور کون کون سے نام زیر غور ہیں جانئے اس خبر میں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نئے آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ناموںکا اعلان نومبرکے آخری ہفتے کیا جائے گا اور27 نومبر دونوں اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان معاملات پر فیصلوں کو خفیہ رکھ رہے ہیں اور شاید ہی کسی کو علم ہوکہ ان اہم ترین تعیناتیوں سے متعلق ان کاحتمی فیصلہ کیا ہے، ان تعیناتیوں نے پاکستان کے سول ملٹری تعلقات کے تناظر میں کافی اہمیت اختیار کر لی ہے۔واضح رہے کہ 25 نومبرکوچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمودکی صدرممنون حسین سے الوداعی ملاقات طے ہے۔ان اہم ترین عہدوں کیلئے کافی عرصے سے جن 4 جرنیلوں کے نام زیرگردش ہیں، ان میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات(چیف آف جنرل اسٹاف) لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم (کورکمانڈرملتان)، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے(کورکمانڈر بہاول پور) اورلیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ (آئی جی ٹریننگ اینڈ اویلیوایشن) شامل ہیں۔