بڑی خواہش پوری ہونے کو ہے:میاں نواز شریف نے ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت نومبر کے آخر میں ختم ہورہی ہے اور یہ میاں نواز شریف کے لئے پانچواں موقع ہوگا جب وہ پاک فوج کے سربراہ کا تقرر کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف کو سب سے زیادہ مرتبہ آرمی چیفس کی تقرری کا اعزاز حاصل ہے اور اگر 1999 میں ان کی جانب سے جنرل مشرف کو ضیاء الدین بٹ سے تبدیل کرنے کی کوشش کو بھی گن لیا جائے تو یہ چھٹا موقع ہوگا جب نواز شریف چیف آف آرمی اسٹاف کا انتخاب کریں گے۔میاں نواز شریف نے ماضی میں جن آرمی چیفس کو منتخب کیا ان میں جنرل آصف نواز جنجوعہ (1991) ، جنرل وحید کاکڑ(1993) ، جنرل پرویز مشرف(1998) اور جنرل راحیل شریف (2013) شامل ہیں۔جنرل ضیاء الحق کے بعد آنے والے سات آرمی چیفس میں سے پانچ کا انتخاب میاں نواز شریف نے کیا ہے۔(بشکریہ شفق ڈاٹ کام)