شریف برادران سپریم کورٹ میں مکمل دستاویزات پیش کیوں نہیں کر رہے؟ صف اول کے سیاسی رہنما نے بہت بڑا راز فاش کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ،حکمرانوں کے رنگ زرد پڑ گئے ہیں اور الفاظ بھی انکا ساتھ نہیں دے رہے۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں حسب معمول مکمل دستاویزات پیش نہ کر کے مقدمہ کو طول دیا،حکومت کو عدالتی احکامات کے مطابق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنی چاہئیں۔جماعت اسلامی کا موقف کہ ”حساب سب کا ہو“یہی عوام کا نعرہ ہے،ایک طبقہ اس آواز کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود کسی بھی ادارے نے پانامہ پیپرز پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں حسب معمول مکمل دستاویزات پیش نہ کر کے مقدمہ کو طول دیا ہے۔حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔حکومت کو عدالتی احکامات کے مطابق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن کے حوالے سے قانونی جنگ کی کامیابی چاہتے ہیں اور کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا عوام کے دل کی آواز ہے۔(ش س۔ع)