پانامہ لیکس کیس تحقیقات سپریم کورٹ کے باہر وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے بڑااعلان کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک  وزیرمملکت برائےا طلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس دیتی ہیں تاہم جھوٹے الزامات لگانے والوں کو سپریم کورٹ میں بھی شرمندگی اٹھانا پڑے گی ۔وزیر اعظم نوازشریف پاناما لیکس کیس سے کلین چٹ لیکر نکلیں گے ۔ تحریک انصاف اب پاناما لیکس کے شواہد اکٹھے کرے ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ دن آگیا جس کی نوازشریف نے خواہش کی تھی اور سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا کہ شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن وہ لوگ جن کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے انہیں پتہ چل جانا چاہئیے کہ سپریم کورٹ میں الزامات کی بنیاد پر کیس نہیں جیتے جاتے بلکہ ثبوت دینے پڑتے ہیں امریم اونگزیت نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ہر طرح کے الزامات کا جواب دینے کو تیار ہیں تاہم ہمارا کیس پہلے دن سے مضبوط ہو گیا ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ پاناما لیکس معا ملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کر چکے ہیں تاہم پی ٹی آئی ہمیشہ ثبوت لانے میں ناکام ہوئی ۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کو سمجھ جانا چاہئیے کہ کنٹینر اور عدالت میں فرق ہوتا کیونکہ عدالت میں الزامات کی بنیاد پر کیس نہیں جیتے جاتے ۔”عمران خان پاناما لیکس کیس کی تحقیقات سے فرار چاہتے ہیں “۔جھوٹ اور بدتہذیبی کا وقت ختم اور ثبوتوں کا وقت شروع ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کیلئے ہرکمیشن اور دیگر کاوشوں کو سبوتاژ کیا ۔