پانامہ لیکس،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکمرانوں کیخلاف حضرت عمر ؓ کی ایسی مثال دے دی کہ پور ی قوم کا دل جیت لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے حضرت عمر ؓ کی مثال دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ حاکم وقت کا معاملہ الگ ہوتاہے ، حضرت عمر سے بھی ایک عام شخص نے چادر سے متعلق جواب مانگا تھا۔
پانامالیکس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے کہاکہ 600سے 800لوگوں کی تحقیقات میں کئی سال لگ جائیں گے، سب کی تحقیقات ہوں لیکن وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کرچکے ہیں ، اس لیے ان کامعاملہ پہلے دیکھ رہے ہیں۔
یادرہے کہ سپریم کورٹ میں آج وزیراعظم کے بچوں کے بیانات جمع کرائے گئے ہیں ۔