میاں صاحب: انسان کے بچے بنتے ہو یا نہیں، دبنگ لیڈرکی جانب سے دبنگ خبرآگئی

لاہور(نیوزڈیسک) شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج چاہتی ہے کہ نوازشریف کیس کا والیم بڑا کیا جائے اور کچھ اور لوگوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق فوج نوازشریف کے سٹیپ ڈاؤن کا سوچ رہی ہے کیوں کہ اس سے زیادہ سیریس کیس نیشنل سکیورٹی کا پیدا ہوگیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ فوج کل انہیں واضح پیغام دے گی کہ انسان کے بچے بنتے ہو کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈان کے نمائندے کوامریکا بھجوا دیا گیا اور پرویزرشید کی قربانی قبول نہیں ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ چوہدری نثار جو عسکری اداروں اور سول گورنمٹ کے درمیان پل کا کردارادا کررہے ہیں شدید دشواری کا شکار ہیں کیونکہ نواز شریف عسکری اداروں کی بنائی ہوئی ٹیم کے سامنے اپنا کیس پیش نہیں کرنا چاہتے۔ (ب،ع)