شیخ رشید نے بڑا معرکہ انجام دے ڈالا،تحریک انصاف بڑے نقصان سے بچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)شیخ رشید اور چودھری سرور کا مفاہمتی مشن کامیاب ہو گیا، نعیم الحق اور خرم گنڈا پور نےایک دوسرے کے خلاف سیز فائر کا اعلان کردیا ، عوامی تحریک کا مزید بیان بازی نہ کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید اور چودھری سرور کا مفاہمتی مشن کامیاب ہو گیاجس کے بعد ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق اور رہنماء عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے سیز فائر کا اعلان کر دیا۔ عوامی تحریک نے گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے تنازعہ بارے مزید بیان بازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل نے فیصلے کی منظوری دیدی۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نعیم الحق نے بھی اس معاملے پر مزید کوئی بات نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ شیخ رشید اور چودھری سرور نے دونوں رہنماؤں سے رابطے کر کے مفاہمت کروانے میں کردار ادا کیا۔(ت،ع)