چوہدری نثار کی 18 گھنٹوں میں اہم ترین شخصیت سے دوسری ملاقات،کیا ہونے والا ہے ؟پڑھیئے اس خبر میں

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین یہ اٹھارہ گھنٹے میں ہونے والی یہ دوسری ملاقات ہے ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت ڈان لیکس کے معاملے پر بھی بات کی گئی ۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا اقدام قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ ملک قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات گزشتہ رات ہونے والی ملاقات کے کے تسلسل میں ہوئی ۔