شیخ رشید کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں پر امید ہوں ، قوم جس پریشانی میں مبتلا ہے اس سے نکلنے کے لیے سپریم کورٹ ہی ایک حل ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں صرف اور صرف عدالت ہی ایسا حل ہے جس سے ملک خانہ جنگی سے بچ سکتا ہے ۔پانامالیکس کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم جس پریشانی میں مبتلا ہے ،ہم اس کا حل چاہتے ہیں ،پاکستان کی عدالت تاریخی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ،ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کے لیے عدالت کی واحد حل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہوں ،اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لیے عدلیہ ہی حل نکالے گی ۔دھرنے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے احتجاج ختم کرنے کا نہیں کہا ،اگر ججز کو کوئی اختلاف ہوتا تو وہ دو نومبر کو ہی سماعت رکھتے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل سب لوگ اسلام آباد جائیں گے اور لال حویلی سے بھی لوگ نکلیں گے ۔

Facebook Comments