ملکی سیاسی صورتحال پر آصف زرداری کااہم مشورہ

اسلام آباد پاکستان واپسی سے پہلے سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن میں دوسری ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا سابق صدر نے موجودہ سیاسی صورتحال میں بعض سیاسی رہنماوں کا اپنے مخالفین کیلئے بد زبانی پر اظہار افسوس کیا اور مشورہ دیا کہ سیاسی مخالفت میں اخلاقیات کو نہ روندا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدان کواپنے ورکرز کیلئے ایک رول ماڈل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سمیت ملک آج گوناگوں مسائل کا شکار ہے جن کا مقابلہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے۔