ریڈزون کو سیل کرنے کے انتظامات مکمل

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلام آبادکی انتظامیہ نے ریڈزون میں کنٹینر پہنچادئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریڈزون پہنچائے گئے کنٹینرز نادرا چوک، کشمیر ہائی وے، مارگلا روڈ سمیت کئی مقامات رکھ دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے مری روڈ اور جی ٹی روڈ بھی کنٹینرلگا کر بند کردئیے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں عمران خان کی رہائش گاہ کی جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند کردئیے گئے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنوں نے چوتھی رات بھی بنی گالہ میں گزاری۔

Facebook Comments