فوج نے پولیس کو بڑا حکم دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی نے پولیس اور انتظامیہ کو ان کی حدود میں راستے بند کرنے سے روکدیا اور ہدایت کی ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹائی جائیں ۔کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں پولیس راستے بند نہیں کرسکتی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے احکامات کے بعد رکاوٹوں کیساتھ تعینات کی گئی راولپنڈی پولیس کی نفری ہٹالی گئی اور بعض مقامات سے رکاوٹیں بھی ختم کردی گئیں ۔