عمران خان راولپنڈی جائیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سخت حکومتی اقدامات اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کی موجودگی کے باعث عمران خان نے لال حویلی میں جلسے کیلئے نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔دنیا نیوز کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے سخت اقدامات اور مجسٹریٹ کی طرف سے خط ملنے کے بعد عمران خان نے راولپنڈی نہ جانے کافیصلہ کیا جبکہ شیخ رشید احمد دوسری طرف شیخ رشید احمد نے موٹرسائیکل پر انٹری دیدی ہے اور کمیٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔
یادرہے کہ مجسٹریٹ نے عمران خان کو پیغام پہنچایا کہ وہ بنی گالہ سے باہر مت نکلیں کیونکہ اگر وہ باہر آئے تو انہیں روکا جائے گا اور انہیں بنی گالہ میں نظربند بھی کیا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور مجسٹریٹ کے درمیان ہونے والی گفتگو کیمرے کی آنکھ نے بھی دیکھی جس دوران تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے مجسٹریٹ سے کہا کہ وہ تب سے انتظامیہ کیساتھ کوئی بات نہیں کریں گے جبکہ غیر اعلانیہ نظربندی اور ناکے ختم نہیں کر دئیے جاتے۔ انہوں نے مجسٹریٹ سے کہا کہ انتظامیہ نے پانی اور کھانا بھی بند کر دیا ہے۔