قتل کے الزام میں سزا یافتہ ن لیگی رہنماءکی ملک سے فرار ۔۔۔۔

لاہور(دنیوزڈیسک )ایف آئی اے نے قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ ایم این اے عابد رضا کی ترکی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ لیگی ایم این اے عابد رضا لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے استنبول جا رہے تھے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں روک لیا اور تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کے بعد حکام نے انہیں واپس بھیج دیا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے قتل کے الزام میں ایم این اے عابد رضا کو 6 افراد کے قتل پر عمرقید کی سزا سنائی تھی، فیصلے کے بعد مجرم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا تھا۔ 1998 میں گجرات میں 6 افراد کے قتل کا الزام عابد رضا پر لگا تھا

Facebook Comments