’کاریک‘ کا مقصد ترقی کے اہداف کا حصول ہے،وزیر اعظم

وزیراعظم نوازشریف نےکہا ہے کہ مضبوط علاقائی روابط کیلئے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے،باہمی تعاون سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے ۔وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون تنظیم ’کاریک‘ کے 15ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کاریک کا مقصد رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کاریک ملکوں کی شراکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی اور رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کاریک پروگرام کا تصور 1996 میں پیش کیا گیا، علاقائی روابط میں مضبوطی کے لیے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے۔

Facebook Comments