بلاول بھٹو نے خواجہ آصف کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آبا د  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ابھی سیاست کرنا شرمناک ہے،خواجہ آصف  سانحہ کو ئٹہ پر اپنا ٹوئٹ،اپنا اکاونٹ،اپنی وزارت،اپنی حکومت سب ڈیلیٹ کردیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے مزید کہا کہ کوئٹہ میں  دہشت گردوں   کے خوفناک حملے نے ہر پاکستانی کو ہلا کر رکھ دیا ، انہو ں نےکہا کہ  مسخروں کو چھوڑیں اپنا کام کریں۔خواجہ آصف نے بیان جاری کیا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر حملے کر رہا ہے، کوئٹہ، پشاور میں افغانستان سے حملے ہو رہے ہیں، عمران خان اسلام آبادپرحملے کی تیاری کررہے ہیں، کیا یہ سب  محض حادثاتی تعلق ہے؟اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خوفناک حملے نے ہر پاکستانی کو ہلا کر رکھ دیا ہے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں شہداء کے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر روح کے مطابق عملدرآمد کی ضرورت ہے، پلان کے کسی ایک حصے کی بجائے تمام نکات پر عملدرآمد کرایا جائے۔

Facebook Comments