کوئٹہ: پولیس ٹریننگ کالج پر حملے نے کئی سوال کھڑے کر دیے

کوئٹہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے نے کئی سوال کھڑے کر دیے ، حملے کے وقت ٹریننگ کالج میں سات سو کیڈٹس موجود تھے ، دو روز پہلے پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں کو ایک سنیئر پولیس افسر نے روک لیا تھا جبکہ انہیں وہاں سے رخصت ہو جانا تھا ، تمام اہلکار بغیر ہتھیار یہاں مقیم تھے ۔

سیکورٹی ذرائع نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کیڈٹس کی موجودگی کے باعث دہشت گردوں نے حملے کی منصوبہ بندی کی ۔ ذرائع کے مطابق اس پہلو پر تفتیش کی جائے گی کہ کیڈٹس کو کیوں روکا گیا اور یہ اطلاع باہر کیسے گئی ۔ کس نے اس کارروائی میں ددہشت گردوں کو مدد فراہم کی ۔