نوازشریف کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں،خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں ۔ وہ احتجاج کی کال دیتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوتے۔قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کل جوبھی بات اندرہوتی ہے وہ باہر آجاتی ہے ۔ پہلے زمانوں میں 20،20 سال تک اندر کی بات باہر نہیں نکلتی تھی۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت پر دباؤ بڑھایا ہے انہیں لگتا ہے کہ اگلے ماہ تک حکومت وزیرخارجہ لے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 18اکتوبر کو عوامی طاقت کا مظاہرہ نہیں کرے گی، صرف کراچی میں شہداء کو خراج عقیدت پیشکیاجائے گا، اس موقع پر انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔