جنگ کابگل بج گیا،ایٹمی ہتھیارفو ج کے حوالے ،کون کون سے اہداف آسان ،حقیقت سامنے آگئی

کراچی ،نئی دہلی(نیوزڈیسک )بھارتی ایٹمی توانائی کے شعبہ نے اپنی فوج کے تینوں میزائل کورز کو ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے ایٹم بم اور چھوٹے سائز کے میزائل جو اسرائیل کے تعاون سے 2015ء کے آخر میں تیار کیے گئے ہیں حوالے کر دئیے ہیں ،معلوم ہوا ہے گزشتہ دنوں بھارتی آرمی کی نیو کلیئر کور کو ایسے چھوٹے ایٹم بم دئیے گئے ہیں گولہ باری کرنے والی مشینوں سے آسانی سے اپنے اہداف پر داغے جا سکتے ہیں اسی طرح اسرائیل کے تعاون سے بننے والے ہزاروں چھوٹے میزائل بھی تینوں بھارتی افواج کی اپریشنل کورز کو دئیے گئے ہیں۔’’ خبریں ‘‘کے مطابق یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ ریاست پنجاب ،جموں و کشمیر ،راجستھان ،ہر یانہ اور ریاست گجرات جو پاکستان پر حملے کرنے کے لئے مضبوط گڑھ جانے جاتے ہیں وہاں ان چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کی سپلائی کی اطلاع ہے کہا جا رہا ہے اسرائیل کے پاس دنیا میں سب سے چھوٹے ایٹمی میزائل کی ٹیکنالوجی موجود ہے اسی کی نقل پر لبنان کی جنگجو تحریک حزب المجاہدین نے بھی ایک مسلمان ملک کی مدد سے چھوٹے میزائل تیار کئے اور اسرائیل پر برسائے جس سے اسرائیل جیسی بڑی ایٹمی قوت سے لڑنے میں سبقت رہی ہے۔اطلاع ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس بھی ایسے چھوٹے بم اور میزائل مو جود ہیں۔جبکہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے 2برسوں میں پاکستان کے ساتھ سرحد مکمل طور پر سیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،سر حد پر سینٹرل اور ریاستی سطح پر مانیٹرنگ نظام متعارف کرا یا جائے گا ،بارڈر سکیورٹی گرڈ قائم کیا جا ئے گا ،سی سی ٹی وی کیمرے اور سکینر نصب کیے جائینگے۔

Tags: >