2018 کے انتخابات کا فبصلہ عوام نے کرنا ہے بلاول بھٹو نے نہیں ، پرویز رشید

اسلام آباد  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ پرویز رشید نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے ووٹوں نے کرنا ہے  کہ آئندہ 2018ء کے انتخابات میں کس سیاسی پارٹی کی جیت ہو گی،بلاول بھٹو نے نہیں، عمران خان ملکی نظام میں بگاڑ ڈال رہے ہیں جبکہ وزیراعظم  نواز شریف موثر پالیسیوں کے ذریعے ملکی نظام درست کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کر کے عمران خان نے بطور سیاستدان اپنی  ساکھ کو خود نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم نہ صرف مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے  متحد ہے   بلکہ اپنے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لئے بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کر رہی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں عوام کے سامنے  سرخرو ہو کر جائیں گے۔