وزیراعظم پاناما سے جان چھڑا لیں گے تو مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکیں گے ، پاکستان بھارت جنگ نہیں ہوگی ،اعتزاز

پیپلز پارٹی کے رہنمااعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت نان اسٹیٹ ایکٹرز پر پابندی لگانے میں ناکام رہی ہے ،پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی،وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کی تقریر میں کلبھوشن یادیو کا نام کیوں نہیں لیا، انتظار ہے وزیر اعظم بھارتی جاسوس کانام کب لیں گے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث کے دوران سینیٹ میں قائد ایوان اعتزاز احسن نے کہا کہ 46 ارب ڈالر پاکستان کی یک جہتی سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔ قومی یک جہتی کےلیے حکومت بھی دو تین اہم اقدامات کرے ۔اعتزازاحسن نے کہا کہ آپس میں غلط فہمیاں دور نہ ہوئیں تو کشمیر کا مقدمہ کیسے لڑیں گے ،تاثر پھیل رہاہے کہ سی پیک چائنا پنجاب اکنامک کوریڈور ہے ، یہ ہمیں منظور نہیں۔وزیراعظم پاناما سے جان چھڑالیں گے تو مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکیں گے ، پاکستان بھارت جنگ نہیں ہوگی ، دو نوں جوہری طاقتیں ہیں ، تھوڑی بہت گولیاں چلتی رہیں گی ، لیکن جنگ نہیں ہوگی۔اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ مودی کو انتہا پسند ذہنیت کے طور پر شناخت کیا گیا، اس قسم کےلوگ یہاں بھی ہیں ۔ الیاس بلور نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے،بتائیں کون ہمارا دوست ہے۔

Facebook Comments