بھارت کا پاکستان پر دبائو ڈالنےکیلئے اقتصادی اور سفارتی اقدامات پر غور

نئی دہلی بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی پاکستان میں حالیہ کارروائی کے بعد نئی دہلی حکومت ہمسائے ملک(پاکستان) پر دبائو ڈالنے کےلیے نئے اقتصادی اور سفارتی اقدامات پر غور کررہی ہے۔ ایک غیر معمولی عوامی اعتراف میں بھارتی حکام کا کہناتھاکہ بھارتی افواج پاکستان کیخلاف مزید حملوں کاارادہ نہیں رکھتیں لیکن نریندر مودی کی بھارتی حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آیا نئی دہلی کا بڑھتا ہوا اقتصادی اور سفارتی وزن پاکستان کو نچوڑنے کیلیے استعمال کرناچاہیے، جو آپشنز زیر غور ہیں ان میں پاکستان کی تیسرے ممالک کے ذریعے ہونے والی تجارت کوروکنا، پاکستان میں بہنے والےدریائوں پر بھارت میں ڈیموں کی تعمیر، سفارتی دبائو میں اضافہ اور بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے روکنے کی کوششیں شامل ہیں۔