بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے اوروطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بلاجواز بھارتی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے شہید فوجی جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، بھارتی افواج کا مقابلہ کرنے اوروطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ ملکی سالمیت اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔