بھارت کی دھمکیوں کے بعد،جنگی جہازوں کی پروازیں شروع

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے ہی جنگی جہازوں کی پروازیں ،شہری اللہ اکبر۔۔پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کر لہو گرماتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی دھمکیوں کے بعد پاکستانی سکیورٹی ادارے چوکنے ہیں ۔آج صبح سے ہی جنگی جہاز اسلام آباد کی فضاﺅں سے گزر رہے ہیں ۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ کس سلسلے میں پروازیں کر رہے ہیں ۔ہواﺅں کا سینہ چیرتے جہازوں کو دیکھ کرشہریوں میں اپنے وطن پر جان قربان کر نے کا جوش و جذبہ بڑھ گیا ہے ۔کچھ شہریوں نے کہا کہ جنگ تو دور کی بات ہے بھارتی سورما تو ہمارے جے ایف تھنڈر کی آواز سن کر ہی بہیوش ہو جائینگے۔