میں آج سے ایاز صادق کو سپیکر نہیں مانتا ،عمران خان

اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جبکہ نواز شریف کے خلاف نہیں بھجوایا،ان کے اس اقدام سے ان کی غیر جانبداری کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔وہ اب غیر جانب دار نہیں رہے اس لئے میں آج کے بعد سے انہیں سپیکر نہیں مانتا۔لہٰذا آج کے بعد میں انہیں سپیکر نہیں بلکہ صرف ایاز صادق کہوں گا۔عمران خان کے اس اعلان کے بعد ایوان میں موجود پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کی تائید کی۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انہیں چاہئے تھا کہ وہ دونوں ریفرنسز سے متعلق ایک ہی رویہ اختیار کرتے ۔یا ہم دونوں کا نہ بھجواتے یا پھر دونوں کے خلاف ریفرنسز نہ بھجوائے جاتے۔انہوں نے ایوان سے خطاب میں ایاز صادق کی عدم موجودگی پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج ایاز صادق کو ایوان میں ہونا چاہئے تھا کیونکہ مجھے ان سے سوال کرنا تھے۔