بھیرہ ,موٹر وے پر بس اور ٹرالر میں تصادم ، 5 جاں بحق

بھیرہ (نیوزڈیسک) بھیرہ کے قریب موٹر وے پر بس اور ٹرالر کے تصادم میں 5 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مسافر بس پشاور سے لاہور جا رہی تھی کہ بھیرہ کے قریب موٹر وے پر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 5 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 10 دیگر زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ،