کرپشن کیخلاف لاہور میں سونامی کی ہلچل

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیخلاف احتساب ریلی کی تیاریاں مکمل کرلیں۔عمران خان آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔لاہور میں حکومت مخالف ریلی کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ لاہورکی سڑکیں اور گلیاں تحریک انصاف کے پرچموں اور بینرز سے سجا دی گئیںشرکا کی حفاظت کے لیے اہم مقامات پر کنٹینر بھی کھڑے کر دیے گئے ۔ مال روڈ پر گورنرہاؤس کے باہر کنٹینر لگا دیے گئے۔ عابد مارکیٹ کے اطراف اور ایجرٹن روڈ پر بھی کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی پر3ہزارسے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ ٹریفک کے متبادل روٹس کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔احتساب ریلی کا آغاز شاہدرہ سے ہوگا۔ کارکن بھاٹی گیٹ، ناصر باغ اور جی پی او چوک سے ہوتے ہوئے چیئرنگ کراس پہنچیں گے جہاں عمران خان ریلی سے خطاب کریں گے۔ احتساب ریلی کے باعث میٹرو بس کا روٹ محدود کر دیا گیا، آج میٹرو بس ایم اے او کالج سے  شاہدرہ تک جانے کئے بجائےگجومتہ تک چلے گیتحریک انصاف کی احتساب ریلی میں پیپلزپارٹی، پاکستان عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ کے کارکن بھی شریک ہوں گے

Facebook Comments