ورسک ڈیم کالونی پرحملہ، سیکورٹی فورسز نے6دہشتگرد ہلاک کردیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبر ایجنسی کے علاقے ورسک ڈیم کالونی پردہشت گردوں نے حملہ کردیا، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، کارروائی کے دوران 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق 5 سے 6 دہشت گردوں نے ورسک ڈیم کالونی میں داخل ہوکر حملہ کردیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نےفوری طور پر رسک کالونی کاگھیراؤکرلیا اور دہشت گردوں کے خلاف پاک آرمی نے کارروائی شروع کردی۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6دہشت گرد ہلاک کردیئے جبکہ ممکنہ طور پر مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ورسک ڈیم کالونی میں5دھماکےسنےگئے، حملےمیں ایک اور شخص بھی ہلاک بھی ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد صبح سویرے کالونی میں داخل ہوئے ۔دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ بھی استعمال کئے۔سیکورٹی فورسز نے تمام راستوں کو بند کردیاگیااور ورسک ڈیم کےقریب کالونی میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Facebook Comments