محمدمسعود خان نے صدر آزادوجموں کشمیرکاحلف اٹھالیا

مظفرآباد(نیوزڈیسک) آزادوجموں کشمیرقانون سازاسمبلی سے کامیاب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کامیاب صدارتی امیدوارمحمدمسعود خان نے صدرآزادجموں وکشمیرکے عہدے کاحلف اٹھالیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ان سے حلف چیف جسٹس آزادجموں کشمیرنے لیا۔اس موقع پروزیراعظم آزادوجموں کشمیرراجہ فاروق حیدر،وفاقی وزیربرجیس طاہرسمیت کابینہ کے ارکان و ن لیگی ارکان قانون سازاسمبلی ودیگرسیاسی وسرکاری اعلی شخصیات بھی موجود تھیں ۔واضح رہے کہ محمد مسعود خان جنہو ںنے صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا یا ہے وہ پہلے کشمیری باشندے ہیں جنہیں اقوام متحدہ میں اعلی ترین سطح پر پاکسےان کے مستقل مندوب کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا اور آج بحیثیت آزاد کشمیر کے شہری کے انہوں نے صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اوروہ آزادجموں وکشمیرکے 26ویں صدرہیں ۔

Facebook Comments