متحدہ قائد کی تقریر پرچودھری نثارکا برطانوی حکام سے رابطہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت پاکستان نے برطانیہ سے ایم کیو ایم قائد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے برطانوی حکومت کودوٹوک پیغام دیاکہ کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جا سکتی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر پر برطانوی حکام سے رابطہ کر کے برطانوی سرزمین کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے کی مذمت کی ہے۔حکومت پاکستان نے برطانیہ سے ایم کیو ایم قائد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جا سکتی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی شخص کا برطانوی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت اور امن کے خلاف اقدام ناقابل برداشت ہے۔ ایم کیو ایم قائد نے ہرزہ سرائی کر کے پوری قوم کی دل آزاری اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔وزیرداخلہ نے ڈی رینجرز کو بھی فون کر کے ہدایت کی کہ کوئی شرپسند قانون کی گرفت سے بچ نہ پائے۔ کراچی میں تمام میڈیا ہاوسز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔