کراچی کشیدگی، آرمی چیف کا شرپسندوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان سے کراچی کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ آرمی چیف نے شرپسندوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن وامان ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ جنہوں نے یہ آگ لگائی انھیں ہر قیمت پر پکڑا جائے۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے آرمی چیف کو صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ملزم آج رات ہی پکڑے جائیں گے۔