سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا سے متعلق الرٹ بے بنیاد ہے

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا سے متعلق الرٹ بے بنیاد ہے، رینجرز نے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا۔بچوں کے اغوا سے متعلق افواہوں کے حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہاکہ رینجرز نے بچوں کو گھروں میں رکھنے کے حوالے سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کے متعلق الرٹ بے بنیاد ہے۔اس طرح کی افواہیں پھیلانے کا مقصد شہر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا ہے، شہری ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور افواہیں پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کریں، رینجرز اور پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے موجود ہے۔

Facebook Comments