شادی والے گھر میں چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق

لاہور(نیوزڈیسک) شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ۔ چھت کے ملبے تلے دب کے دو بچیوں سمیت پانچ خواتین جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ لاہور کے علاقے اندرون دہلی دروازہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی ۔ گھر میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث زمین بوس گئی جس کے ملبے تلے دب کے ماں دو بیٹیاں اقصیٰ اور ماہ نور اور راولپنڈی سے آئی دو مہمان خواتین مہوش اور دعا بھی جاں بحق ہوگئیں ۔ پانچ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اندرون شہر کی تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو حکام کو امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ –

Facebook Comments