کراچی. کیماڑی میں رینجرز کا چھاپہ، متحدہ عسکری ونگ کے 2 کارندے گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کیماڑی میں رینجرز نے کارروائی کر کے متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد صمد اقبال اور سید مرتاز کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک ایل ایم جی، 4 ایس ایم جیز، ایک 22 بور رائفل، 2 تیس بور پستول اور 1365 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار دہشتگرد اسلحہ کی ترسیل میں ملوث ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ گرفتار دہشتگردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

Facebook Comments