مسئلہ کشمیرمذاکرات کے ذریعے حل کریں ،با نکی مون

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کے خط کا جواب دے دیا۔ کہتے ہیں مسئلہ کشمیرمذاکرات کے ذریعے حل کریں، اقوام متحدہ  خدمات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے باعث صورتحال پرنوٹس لینے کیلئے خط لکھا تھا۔سیکرٹری جںرل بانکی مون نے جوابی خط میں کہا کہ بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں، اقوام متحدہ خدمات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مسئلے کا پر امن حل علاقائی امن اورسلامتی کیلئے ناگزیر ہے، توقع ہے کہ کشمیریوں پر تشدد روکنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی ۔بانکی مون نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشمیرسمیت مسائل مذاکرات ہی سے حل ہو سکتے ہیں۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ وہ  جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں