پاکستان دہشت گردوں کو اندرون ملک اور بیرون ممالک کارروائی سے روکے

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکا نےکہاہےکہ پاکستان دہشت گردوں کو اندرون ملک اور بیرون ممالک کارروائی سے روکے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہاہے کہ پاک ، بھارت مذاکرات امریکا کے بھی مفاد میں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان مارک ٹونر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات اور انسداد دہشتگردی پرتعاون کی امریکا مکمل حمایت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں مذاکرات نہ صرف فریقین بلکہ خطے کےلیے بھی بہتر ثابت ہوں گے ۔انہوں نےکہاکہ دہشتگردی سے متاثرہ پاکستان دہشتگردی کےخاتمے کےلیےہرطرح کے اقدامات کرے اور اس معاملے میں امریکا پاکستان کی ہرممکن مدد کرے گا

Facebook Comments