آرمی چیف نےبڑافیصلہ کرلیا

راول پنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے سنگین واقعات میں ملوث مزید گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔پاکستان کوخون میں رنگنےوالوں کا بدترین انجام قریب آگیاہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید گیارہ دہشتگردوں کے موت کے پروانے پر دستخط کردیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گردوں میں بلوچستان پولیس کے ڈی آئی جی فیاض سنبل،اے ایس آئی رضا خان اور آئی ایس آئی کے انسپکٹر کامران کے قاتل بھی شامل ہیں۔سزا پانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جن میں ضیاالحق، فضل ربی،محمد شیر،عمرزادہ،لطیف الرحمان، محمد عادل، اسرار احمد، عبدالمجید،حضرت علی، میاں سید اعظم اور قیصر خان شامل ہیں۔ان تمام دہشت گردوں کے مقدمات ملٹری عدالتوں میں چلائے گئے جہاں انہوں نے اپنے جرائم کااعتراف کرلیا۔

Facebook Comments